پاکستان

مولانا فضل الرحمان کا عمران خان کےہاتھوں استعمال ہونےسےانکار،نوازشریف سےملاقات کا ایجنڈا فائنل

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا عمران خان کے ہاتھوں استعمال ہونے سے انکار،جلد ہی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں نوازشریف سے ملاقات کریں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا عمران خان کے ہاتھوں استعمال ہونے سے انکار،جلد ہی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔کھوج نیوز ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے بانی پی ٹی آئی کے ہاتھوں استعمال ہونے سے سے انکار کردیا ہے،اب وہ پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر کسی بھی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔واضح ہو کہ پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ آن بورڈ ہیں اور وہ ہمارے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے چند روز قبل مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی جس کے دو روز بعد ہی مولانا فضل الرحمان کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان تا حال اپنے تمام آپشنز کھلے رکھے ہوئے ہیں۔دوسری جانب یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد مولانا فضل الرحمان اور نوازشریف کی ملاقات کے بعد صؤرت حال مکمل طور پر واضح ہوجائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button