پاکستان

مولانا فضل الرحمان کےسیاسی پینترے،شاہد خاقان عباسی نےکُھلےعام تسلیم کرلیا

شاہد خاقان عباسی نےاپنےایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت ملک میں جتنےبھی سیاستدان ہیں ان میں جمعیت علماء اسلام (ف) کےسربراہ مولانا فضل الرحمان واحد سیاسی رہنما ہیں جو ہر طرح کےنامساعد حالات میں اپنی اہمیت ثابت کرتےہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز)مولانا فضل الرحمان کےسیاسی پینترے،شاہد خاقان عباسی نےکُھلےعام تسلیم کرلیا۔رپورٹ کے مطابق عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےاپنےایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت ملک میں جتنےبھی سیاستدان ہیں ان میں جمعیت علماء اسلام (ف) کےسربراہ مولانا فضل الرحمان واحد سیاسی رہنما ہیں جو ہر طرح کےنامساعد حالات میں اپنی اہمیت ثابت کرتےہیں اوردیگرسیاستدانوں کواعتراف کرنا پڑتا ہےکہ مولانا فضل الرحمان کا قبلہ درست ہے ۔

یہ امرقابل ذکرہےکہ مولانا فضل الرحمان نےگزشتہ چند نوں سےمولانا فضل الرحمان ایک بارپھرقومی سیاست کا محور بنے ہوئے ہیں گزشتہ ہفتےمیں صدرمملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف نےمولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پرچل کرگئےاورملکی و سیاسی امورپرگفتگو کی ،اسی طرح پی ٹی آئی کےرہنما بھی مولانا فضل الرحمان سے پےدر پے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button