پاکستان
مولانا فضل الرحمن نے اسٹیبلشمنٹ سے ضمانت مانگ لی، ”ادھر ہم اُدھر تم” کا نعرہ بھی لگا دیا
اسٹیبلشمنٹ نے اب اپنے داخلی معاملات کو سنجیدگی سے لیا ہے' ہم مزید نہ کسی کو شرمندہ کرنا چاہتے ہیں، نہ خود ہونا چاہتے ہیں: مولانا فضل الرحمن
ڈیرہ اسماعیل خان (کھوج نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسٹیبلشمنٹ سے ضمانت مانگتے ہوئے ”ادھر ہم اُدھر تم” کا نعرہ بھی لگا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ اسٹیبلشمنٹ نے اب اپنے داخلی معاملات کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں سیاسی اتحادوں کے تجربے اچھے نہیں رہے، ہم مزید نہ کسی کو شرمندہ کرنا چاہتے ہیں، نہ خود ہونا چاہتے ہیں، اس لیے جمعیت علمائے اسلام کسی اتحاد کے بغیر اپنی تحریک خود چلائے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ اپوزیشن کا کردار پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھی ادا کریں گے، ایشو ٹو ایشو دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد ہوسکتا ہے۔