پاکستان

مولانا فضل الرحمن نے شہباز حکومت کی نا اہلی کا پول کھول دیا

شہباز شریف ملک کو آگے لیکر جانے میں ناکام رہے ہیں، ملکی معیشت کو ٹھیک نہیں کرسکے' جب امن و امان کی صورتحال خراب ہوگی تو سرمایہ کاری نہیں ہوگی:فضل الرحمن

مردان(کھوج نیوز) جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شہباز حکومت کی نا اہلی کا پول کھولتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف ملک کو آگے لیکر جانے میں ناکام رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ملک کو آگے لیکر جانے میں ناکام رہے ہیں، شہباز شریف ملکی معیشت کو ٹھیک نہیں کرسکے، شہباز شریف نے کہا تھا کہ ملک کی معیشت کو اٹھاؤں گالیکن وہ نہیں اٹھا سکے، شہباز شریف چین گئے اور سرمایہ کاری کے لیے آمادہ کرنیکی کوشش کی، چین نے ایک ہی بات کی کہ سیاسی استحکام نہیں، امن و امان کی صورتحال صحیح نہیں، جب امن و امان کی صورتحال خراب ہوگی تو سرمایہ کاری نہیں ہوگی۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا تھا کہ معیشت اتنی گرچکی ہے کہ آنے والی کوئی حکومت اسے نہیں اٹھا سکتی، جب امن و امان کی صورت حال خراب ہوگی تو معیشت بھی خراب ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button