مولانا فضل الرحمن کی پارلیمنٹ میں سعودی وفد سے معافی ‘ عمران خان پر بھی برس پڑے
قومی اسمبلی میں شور شرابہ پر سعودی وفد سے معذرت کرتا ہوں، اگر آج عمران خان پارلیمنٹ میں ہوتے تو وہ بھی اجلاس کا بائیکاٹ کر دیتے: مولانا فضل الرحمن
اسلام آباد(کھوج نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پارلیمنٹ میں سعودی وفد سے معافی مانگی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان پر بھی برس پڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قومی اسمبلی میں اراکین کی جانب سے شور شرابہ کیے جانے پر ایوان کی گیلری میں موجود سعودی وفد میں شامل مسجد نبوی ۖکے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیراور دیگر سے معذرت کی ہے۔مولانا فضل الرحمن نے ایوان کی گیلری میں موجود سعودی وفد کی موجودگی میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اور مسلم دنیا کے مسائل پر دونوں ممالک کی مشترکہ کوشش کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسجد نبوی کی امام ہمارے امام ہیں، ان روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، ہمیں اپنے داخلی معاملات کو اہمیت نہیں دینی چاہیے بلکہ سعودی عرب کی دوستی، ان کا تعلق، حرمین شریفین کا احترام، اور اس کی فضیلت اور مسلمانوں کے وحدت کی علامت کی اہمیت کو اجاگر کرنا چاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر اگر عمران خان ہوتے تو وہ بھی اجلاس کا بائیکاٹ کر دیتے جیسے آج اپوزیشن میں بیٹھے ان کی پارٹی کے اراکین اسمبلی کر رہے ہیں۔