پاکستان

مولانا فضل الرحمٰن آن بورڈ،آئینی ترامیم اکتوبر میں منظورکرالی جائیں گی،رانا ثنااللہ نےنیا دعویٰ کردیا

وزیرِاعظم شہبازشریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ جن ترامیم پر اتفاق ہے وہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں منظور کرائی جاسکتی ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) مولانا فضل الرحمٰن آن بورڈ،آئینی ترامیم اکتوبر میں منظور کرالی جائیں گی،رانا ثنااللہ نے نیا دعویٰ کردیا۔کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق وزیرِاعظم شہبازشریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ جن ترامیم پر اتفاق ہے وہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں منظور کرائی جاسکتی ہیں۔  رانا ثناء اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم کے مسودے پر پی ٹی آئی سے بھی غیر رسمی بات ہوئی، وہ بھی یہ سمجھتے ہیں کہ ترامیم سے بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وقتی طور پر کامیابی نہ ملنا، حکومت کی ناکامی نہیں ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عدالتی نظام کام نہیں کر رہا، جس کی وجہ سے دیگر معاملات بھی آگے نہیں بڑھ رہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز رانا ثناء اللّٰہ نے مولانا فضل الرحمٰن سے ہونے والی ملاقاتوں کو نتیجہ خیز قرار دیا تھا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقاتیں بے نتیجہ نہیں نکلیں بلکہ نتیجہ خیز ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ مولانا اور بلاول بھٹو نے مشاورت کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو جمہوریت کے لیے اچھا ہے، مشاورت کا دائرہ وسیع کرنے کی بات سیاسی نظام کے لیے بہتر ہے، یہ بے نتیجہ یا ہار جیت والی بات نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button