پاکستان
مولانا فضل الرحمٰن اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں گے یا نہیں؟عاصمہ شیرازی نے سچائی سامنے رکھ دی
سینئرصحافی و تجزیہ کارعاصمہ شیرازی نےکہا ہےکہ مولانا فضل الرحمٰن کے حکومت سے رابطے ہیں فی الحال وہ کسی تحریک کا حصہ نہیں بن رہے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)مولانا فضل الرحمٰن اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں گے یا نہیں؟عاصمہ شیرازی نے سچائی سامنے رکھ دی ۔رپورٹ کے مطابق سینئرصحافی و تجزیہ کارعاصمہ شیرازی نےکہا ہےکہ مولانا فضل الرحمٰن کے حکومت سے رابطے ہیں فی الحال وہ کسی تحریک کا حصہ نہیں بن رہے،تحریک انصاف ووٹرز اور سپورٹرز کی سپورٹ کو سٹریٹ پاور میں تبدیل نہیں کرسکی، 9مئی کے بعد تحریک انصاف کیلئے عوام کو متحرک کرنا آسان نہیں رہا ہے. انہوں نے ان خیالات کا اظہارایک نجی ٹی وی کے شو میں کیا ۔