پاکستان
مونس الٰہی نے نگراں حکومت کو پٹواری حکومت قرار دے دیا
کیا ن لیگ کی حکومت چلی گئی یا نگراں لیگ بن کر اب بھی ملک پر قابض ہے؟ وفاقی کابینہ میں عمر سیف،توقیر شاہ،احد چیمہ وغیرہ کے بعد اب فواد حسن فواد کی بھی انٹری حیران کن
لاہور(کھوج نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے تحریک انصاف کے رہنماء مونس الٰہی نے نگراں حکومت کو پٹواریوں کی حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ ابھی بھی ملک پر قابض ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی نے بھی فواد حسن فواد کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر اعتراض اٹھا دیا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا ن لیگ کی حکومت چلی گئی یا نگراں لیگ بن کر اب بھی ملک پر قابض ہے؟ وفاقی کابینہ میں عمر سیف،توقیر شاہ،احد چیمہ وغیرہ کے بعد اب فواد حسن فواد کی بھی انٹری۔ انہوں نے کہا کہ پنجابی کہاوت ہے”اجڑیاں باغاں دے گالھڑ پٹواری”۔یعنی ملک کے بگڑے معاملات کا حساب کتاب غیرذمہ دار پٹواریوں کے پاس ہے۔