پاکستان

مونس الہی اور پرویز الہی کی ق لیگ میں واپسی ممکن ہو گئی یا نہیں؟ چوہدری شافع نے سب بتا دیا

لاہور(نیوز رپورٹر) مسلم لیگ قائداعظم (ق) کے رہنما و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی کی ق لیگ میں واپسی کا کوئی چانس نہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا جبکہ ملاقات میں چوہدری سالک اورچوہدری شافع بھی موجود تھے-

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چوہدری شافع حسین کا کہناتھاکہ  پرویز الٰہی اور  مونس  کی ق لیگ میں واپسی کا کوئی چانس نہیں، جس حد تک حالات پہنچ گئے ہیں، بہتر ہے دونوں خاندان اپنی علیحدہ علیحدہ سیاست کریں۔

اس موقع پر اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، نوازشریف کا استقبال ہتکھڑیوں سے ہوگا یا پھولوں کی پتیوں سے؟ کچھ نہیں کہہ سکتا، شہباز شریف جو پیغام لندن لے کر گئے تھے ، دیکھنا ہوگا اُس کا کیا ردِ عمل کیا آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل چوہدری شجاعت کی سربراہی میں بنائیں گے جن لوگوں نے جو غلطیاں کیں وہ قوم سے معافی مانگیں، ہرکسی کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا پڑےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button