پاکستان

موڈیزکی ریٹنگ میں بہتری،وزیراعظم شہبازشریف کا اظہاراطمنان

وزیراعظم شہبازشریف نےافراط زرکی شرح اور پاکستان ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کےمطابق مہنگائی کے اشاریوں  میں کمی  پراظہار اطمینان کیا

اسلام آباد(کھوج نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نےافراط زرکی شرح میں کمی اور موڈیز کی ریٹنگ میں بہتری پراطمینان کا اظہارکرتےہوئےکہا ہےکہ معاشی ماہرین کی ستمبر مہنگائی کی شرح میں مزید کمی کی پیش گوئی خوش آئند ہے۔ وزیراعظم کےدفتر سےجاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہبازشریف نےافراط زرکی شرح اور پاکستان ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کےمطابق مہنگائی کے اشاریوں  میں کمی  پراظہار اطمینان کیا۔

انہوں نے کہا کہ جولائی 2024 میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں ریکارڈ کمی ہوئی اور افراط زر کی شرح 11 فیصد پر آگئی اور معاشی ماہرین کی جانب سے ستمبر میں افراط زر کی شرح میں مزید کمی کی پیش گوئی خوش آئند ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ فچ کے بعد حال ہی میں بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا گیا ہے جو عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں کا اعتراف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پر گامزن ہے، رائیٹ سائیزنگ پالیسی پر  بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے جس کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں،  اس کے معیشت پر مثبت اثرات جلد نمایاں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کی جانب سے بجلی صارفین کو بلوں کی مد میں ایک بڑا ریلیف دیا گیا اور آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت تمام فوائد عام آدمی تک منتقل کرنے پر یقین رکھتی ہے، حکومتی معاشی اور مالیاتی ٹیم کی محنت سے معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا احساس ہے، حکومت عوام کی مشکلات اور مسائل کے حل کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button