پاکستان

موڈیز کی ریٹنگ کا دھڑن تختہ، دوست ممالک کا قرض رول اوور کرنے سے انکار، آئی ایم ایف کا قرض پروگرام کھٹائی میں پڑ گیا

حکومت اپنا 9 ارب ڈالر کا بیرونی قرض رول اوور کرانے میں ناکام 'محض 426 ملین ڈالر کا مزید قرض حاصل کرسکتی ہے، جس کی وجہ سے آئی ایم ایف نے اپنا پیکیج مؤخر کر دیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) موڈیز کی ریٹنگ کا دھڑن تختہ، پاکستان کے لئے دوست ممالک کا قرض رول اوور کرنے سے انکار جس کے بعد آئی ایم ایف کا قرض پروگرام کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت اقتصادی امور کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ حکومت جولائی میں 9 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرانے میں ناکام رہی ہے اور جولائی میں صرف 426 ملین ڈالر کا قرض ہی حاصل کرسکتی ہے، حکومت فوری طور پر بیرونی قرض حاصل کرنے کے لئے سر توڑ کوششیں کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے 7 ارب ڈالر کا نیا معاہدہ کرنے کے لئے چینی، سعودی اور اماراتی کیش ڈیپازٹس کو رول اوور کرانے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی تجارتی بینکوں سے مزید قرض کے حصول کی 3 شرط بھی عائد کر رکھی ہے، حکومت سعودی عرب سے 5 ارب ڈالر، چین سے 4 ارب ڈالر اور امارات سے ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرانے کے لئے کوششیں کر رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان قرضوں کی مد میں گزشتہ ماہ کوئی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے ابتدائی طور پر پاکستان کے لئے 7 ارب ڈالر کے قرض پیکیج کی منظوری دینے کے لئے 30 اگست کی تاریخ مقرر کی تھی لیکن مقررہ وقت پر قرضوں کے رول او ور نہ ہونے پر آئی ایم ایف نے یہ منظوری موخر کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریکوڈک مائننگ پراجیکٹ میں 15 فیصد شیئرز کا معاملہ طے پا جاتا ہے تو اس صورت میں سعودی عرب پاکستان کا 5 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی بھی فراہم کر دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button