پاکستان
مہنگائی،ناجائزٹیکسز،مولانا فضل الرحمان نےجماعت اسلامی کی ہڑتال کی حمایت کردی
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے ملک بھرمیں ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلاان کردیا۔ مولانا فضل الرحمان نےکہاکہ مہنگائی،ناجائز ٹیکس نے عوام کا جینا دوبھر کردیا
اسلام آباد(کھوج نیوز)مہنگائی،ناجائزٹیکسز،مولانا فضل الرحمان نےجماعت اسلامی کی ہڑتال کی حمایت کردی۔رپورٹ کے مطابق سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے ملک بھرمیں ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلاان کردیا۔ مولانا فضل الرحمان نےکہاکہ مہنگائی،ناجائز ٹیکس نے عوام کا جینا دوبھر کردیا،آئی ایم ایف کے حکم پر بنے بجٹ نے عوام کے منہ سے نوالہ چھین لیا،ان کاکہناتھا کہ جے یو آئی کارکن پرامن ہڑتال کامیاب بنائیں،ملک بھر میں جے یو آئی بزنس فورمز ہڑتال میں بھرپورحصہ لیں گے۔