پاکستان

مہنگائی اوربے روزگاری میں کمی،آئی ایم ایف نے پیش گوئی کردی

7 ارب ڈالرز کے نئے قرض کی منظوری کے بعد عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد(کھوج نیوز) 7 ارب ڈالرز کے نئے قرض کی منظوری کے بعد عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کر دی۔ آئی ایم ایف نے معاشی ترقی میں تیزی، مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار بڑھ کر 3.2 فیصد تک جا سکتی ہے، پاکستان میں گزشتہ مالی سال معاشی شرح نمو 2.4 فیصد تھی۔

ملک میں مہنگائی کی اوسط شرح 23.4 سے کم ہو کر 9.5 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ بے روزگاری 8 سے کم ہو کر 7.5 فیصد پر آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق بجٹ خسارہ 6.8 فیصد سے کم ہو کر 6.1 فیصد پر آ سکتا ہے۔ علاوہ ازیں آئی ایم ایف سمیت حکومت کے ذمہ واجب الادا قرضوں کی شرح بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قرض بالحاظ جی ڈی پی 69.2 فیصد سے بڑھ کر 71.4 فیصد ہو سکتا ہے، رواں مالی سال خام زرِ مبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 12.75 ارب ڈالرز تک جا سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button