پاکستان

مہنگائی کی مجموعی شرح 12.3 فیصد سے بڑھ کر کہاں تک پہنچ گئی؟ رپورٹ سامنے آگئی

سیلات زر، برآمدات، بیرونی سرمایہ کاری، درآمدات، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، روپے کی قدر اور مالی ذخائر میں بھی کمی آئی ' ایف بی آر محصولات، نان ٹیکس آمدنی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، آن لائن) ملک میں گزشتہ مالی سال ترسیلات زر، برآمدات، بیرونی سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ درآمدات، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، روپے کی قدر اور مالی ذخائر میں بھی کمی آئی ہے ،مہنگائی، ایف بی آر محصولات، نان ٹیکس آمدنی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری کردی ۔ رپورٹ کے مطابق ایک سال میں ترسیلات زر میں 13.6 فیصد کی کمی ہوئی۔ترسیلات زر 31.3 ارب ڈالر سے کم ہوکر 27 ارب ڈالر رہیں۔ اسی طرح رآمدات میں ایک سال میں 14.1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ایک سال میں درآمدات میں 27.3 فیصد کی کمی ہوئی۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 85.4 فیصد کی کمی ہوئی۔بیرونی سرمایہ کاری میں 77 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، رپورٹ کے مطا بق ایک سال میں روپے کی قدر میں 67 روپے 37 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ایک سال میں ملکی مالی ذخائر میں ایک ارب 37 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی۔ایک سال میں ایف بی آر محصولات میں 16.6 فیصد کا اضافہ ہوا۔ایف بی آر گزشتہ مالی سال کا محصولات کا نظرثانی شدہ ہدف بھی حاصل کرنے میں ناکا م رہا ۔گزشتہ مالی سال ایف بی آر کا نظرثانی شدہ ہدف 7200 ارب روپے رکھا گیا تھا۔ایف بی آر نے گزشتہ مالی سال 7169 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کئے، رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 12.3 فیصد سے بڑھ کر 29.2 فیصد تک پہنچ گئی۔بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 14.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button