پاکستان
میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازمری سے چھانگلہ گلی کے لئے روانہ
میاں نوازشریف اوروزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نوازگزشتہ روزمری پہنچےتھے۔ دونوں بذریعہ ایکسپریس وے مری پہنچےتھے
مری(کھوج نیوز)مسلم لیگ (ن) کےصدرمیاں محمد نوازشریف اوران کی صاحبزادی پنجاب کی وزیرِاعلیٰ مریم نوازمری سےچھانگلہ گلی روانہ ہوگئے۔میاں نوازشریف اوروزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نوازگزشتہ روزمری پہنچےتھے۔ دونوں بذریعہ ایکسپریس وے مری پہنچےتھے، جہاں انہوں نےکشمیرپوائنٹ باغِ شہیداں میں اپنی رہائش گاہ پرقیام کیا۔
ذرائع نےبتایا ہےکہ مری ڈیولپمنٹ پلان پروزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نوازاورمیاں نوازشریف کو بریفنگ دی جائےگی۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نوازاورنوازشریف کا قیام اگلے 2 روزتک متوقع ہے۔