پاکستان
میاں نوازشریف کی روانگی فائنل،اگلےہفتے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ سے پہلےلندن فلائٹ پکڑ لیں گے
میاں نوازشریف اپنا طبی معائنہ کروانے کے لئے اگلے ہفتے لندن روانہ ہو جائیں ۔جہاں پر وہ اپنے برطانوی اور امریک ڈاکٹرز سے طبی معائنہ کروائیں گے
لاہور(کھوج نیوز)میاں نوازشریف کی روانگی فائنل،اگلے ہفتے لندن فلائٹ پکڑ لیں گے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی لندن روانگی فائنل،اگلے ہفتے سپریم کورٹ کے چیف جسٹسقاضی فائزعیسیٰ کی ریٹائرمنٹ سے پہلے لندن چلے جائیں گے،تفصیلات کے مطابق میاں نوازشریف اپنا طبی معائنہ کروانے کے لئے اگلے ہفتے لندن روانہ ہو جائیں ۔جہاں پر وہ اپنے برطانوی اور امریکی ڈاکٹرز سے طبی معائنہ کروائیں گے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کچھ عرصہ اپنے بیٹوں کے ساتھ بھی گزاریں گے۔دوسری جانب یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ میاں نوازشریف کی صآحبزادی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی کچھ روز کے لئے میاں نوازشریف کے پاس لندن میں قیام کریں گی۔