پاکستان

میاں نوازشریف کی وطن واپسی کا پروگرام تبدیل’ نیا شیڈول بھی سامنے آگیا

قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نوازشریف 21 اکتوبر کو دوپہر 12بجے لاہور ایئر پورٹ پہنچیں گے، پہلے ان کی آمد کا وقت شام 6بجے بتایا گیا تھا

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے پارٹی قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے پروگرام تبدیل جبکہ نیا شیڈول بھی سامنے آگیا ہے جس کے بعد سیاسی حلقوں میں تہلکہ مچ گیا ہے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم اب 21 اکتوبر کو دوپہر 12 بجے لاہور ائیرپورٹ پہنچیں گے جب کہ اس سے پہلے ان کی پاکستان آمد کا وقت شام 6 بجے بتایا گیا تھا لیکن شیڈول میں معمولی ردو بدل کے بعد اب نوازشریف کی وطن واپسی کا طیارہ امید پاکستان مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے متحدہ عرب امارات سے روانہ ہوگا اور دوپہر 12 بجے لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔

بتایا گیا ہے کہ اس خصوصی طیارے میں 152 افراد سوار ہوں گے، خصوصی طیارے میں نواز شریف کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے کارکنان اور صحافی لاہور پہنچیں گے اور پارٹی قائد کے استقبال کے لیے پارٹی رہنما لاہور ائیرپورٹ پہنچیں گے، نواز شریف لاہور پہنچنے کے بعد پارٹی کے جلسے میں شرکت کریں گے جس کے لیے ن لیگ نے گریٹر اقبال پارک کے مقام کا انتخاب کیا ہے، جس کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن نے 21 کتوبر کو گریٹر اقبال پارک میں جلسے کے لیے انتظامیہ کو درخواست دے دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button