میجر طفیل محمد شہید کا 66 واں یوم شہادت، ملک بھر میں عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا
افواج پاکستان ملکی خود مختاری،علاقائی سلامتی کے تحفظ کیلئے قربانی دینے والے بہادر سپوتوں کو ہمیشہ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی رہیں گی، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (کھوج نیوز) میجر طفیل محمد شہید (نشان حیدر)کا 66واں یوم شہادت ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا’ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے میجر محمد طفیل شہید کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے میجر طفیل محمد شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان ملکی خود مختاری،علاقائی سلامتی کے تحفظ کیلئے عظیم قربانی دینے والے دھرتی کے بہادر سپوتوں کو ہمیشہ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی رہیں گی۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے دوسرا نشان حیدر حاصل کرنیوالے میجر طفیل محمد شہید کا 66 واں یوم شہادت ملک بھر میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا، اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے میجر محمد طفیل شہید کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر پانے والے دوسری شخصیت ہیں، میجر طفیل محمد شہید نے 1958 میں مشرقی پاکستان کے لکشمی پور سیکٹر پر انتہائی بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر طفیل محمد شہید نے فرض کی ادائیگی کے دوران انتہائی جرات و بہادری اور غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے مثال قائم کی، ان کا یوم شہادت افواج پاکستان کی بے لوث خدمات اور غیر معمولی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان ملک کی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کے تحفظ کیلئے عظیم قربانی دینے والے دھرتی کے بہادر سپوتوں کو ہمیشہ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی رہیں گی۔