میری باتیں قابل قبول نہیں تو پارٹی سےنکال دیں،شاہد خاقان عباسی کا کھلا چیلنج
مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے آج ہونے والے اہم اجلاس میں نہ بلائے جانے کی وجہ بتادی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)میری باتیں قابل قبول نہیں تو پارٹی سےنکال دیں،شاہد خاقان عباسی کا کھلا چیلنج ،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر میری باتیں قابل قبول نہیں تو مجھے پارٹی سےنکال دیں,سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے آج ہونے والے اہم اجلاس میں نہ بلائے جانے کی وجہ بتادی ۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ پارٹی کے عہدیدار نہیں ہیں، اس لیے انہیں اجلاس میں نہیں بلایا گیا، ان کا کہنا تھا کہ میں نے جنوری میں سینئیر وائس پریزیڈنٹ کے عہدے سے استعفا دے دیا تھا، جنوری کے بعد سے میں نے کسی میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ہونا آپ کی ذات تک محدود ہوتا ہے، میں جب تک پارٹی میں ہوں تو پارٹی کا حصہ ہوں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر میری باتیں قابل قبول نہیں تو مجھے پارٹی سےنکال دیں ۔