پاکستان

میں اور میری فیملی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ،چوہدری پرویزالہٰی نے ایک بار واضح کردیا

پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ جتنا نقصان موجودہ حکومت نے کیا ہے شاید ہی کسی حکومت نے کیا ہو، آپ دیکھ لیں کسانوں کا کیا حال ہے، میرے سارے منصوبے ختم کر دیے۔

لاہور(کھوج نیوز) سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ میں اور میری فیملی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے اورساتھ رہے گی۔ لاہورمیں احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویزالہٰی نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی پاکستان کے ہی نہیں عالمِ اسلام کے لیڈربن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ میں شہبازشریف نے کیا خطاب کرنا تھا، اصل خطاب تو بانیٔ پی ٹی آئی کا تھا۔

پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ جتنا نقصان موجودہ حکومت نے کیا ہے شاید ہی کسی حکومت نے کیا ہو، آپ دیکھ لیں کسانوں کا کیا حال ہے، میرے سارے منصوبے ختم کر دیے۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ صحت کارڈ پی ٹی آئی کا منصوبہ تھا وہ بھی ختم کر دیا گیا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حکومت نے آ کر بجلی مہنگی کر دی اور لوگوں کا جینا مشکل کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button