میں کٹھ پتلی وزیراعلیٰ نہیں بننا چاہتا تھا ،پرویزخٹک کے عمران خان پروار
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اپنے اتحادیوں سے پوچھتے تک نہیں تھے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) میں کٹھ پتلی وزیراعلیٰ نہیں بننا چاہتا تھا ،پرویزخٹک کے عمران خان پروار،رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اپنے اتحادیوں سے پوچھتے تک نہیں تھے، ہمیں الیکشن کرانے کے4مواقع ملے، الیکشن کے چاروں مواقع ضائع کئے گئے چیئرمین پی ٹی آئی نہیں مان رہے تھے، شہزاد اکبر نے کابینہ کو بتایا کہ منی لانڈرنگ کے پیسے پکڑے گئےہیں.
چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی حکومت خود ختم کی، پی ٹی آئی کے پاس معیشت بہتر کرنے کا کوئی پروگرام نہیں تھا، سائفر کے معاملے پر کئی میٹنگز ہوئیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے اعظم خان کو کہا تھا کہ انہیں میری بات نہیں ماننی، اعظم خان کے ساتھ ذاتی اختلاف نہیں تھا
چیئرمین پی ٹی آئی نہیں چاہتےتھے کہ انکے علاوہ کوئی دوسرا شخص لیڈر بن جائے، فیصلے چیئرمین پی ٹی آئی خود کرتے تھے،9 مئی کو پی ٹی آئی کے لوگوں نے حملے کئے، پی ٹی آئی کے سینئر لوگ اس ڈرامے میں شامل نہیں تھے، چیئرمین پی ٹی آئی ٹیم بناتے تھے مگر اس ٹیم کو کوئی اختیار نہیں ہوتا تھا، کئی مرتبہ کہا تھا کہ الیکشن کی طرف جانا چاہئے کیوں کہ آگے اندھیرا نظر آرہا ہے.
چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد سے بیٹھ کر ملک چلانا چاہتے تھے،9 مئی واقعات کے بعد 20 دن چھپا رہا،9 مئی واقعات کے بعد عجیب ماحول بنایا گیا، پی ٹی آئی کے ایم این ایز ناراض تھے ان سے کوئی پوچھتا تک نہیں تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کو کٹھ پتلی وزیراعلیٰ چاہیےتھاجو میں نہیں تھا،مجھے وزیراعلیٰ نہ بنانےکی 2وجوہات تھیں، میرے دل میں بہت ساری باتیں ہیں میں نہیں کرنا چاہتا.
الیکشن کرانے کے چار موقع ضائع کئے کیونکہ خان صاحب مانتے نہیں تھے، ہم اس سوچ سے پارٹی چلا رہے تھے کہ نیا پاکستان بنے گا ہم نے محنت کی لیکن اس کا صلہ دیا گیا نہ پوچھا گیا، کئی دفعہ پنجاب پولیس کو ٹھیک کرنے اورلوگوں کو سہولت دینے کی کوشش کی لیکن کسی کا ارادہ نہیں تھا