پاکستان

نئی حلقہ بندیوں کا ڈرافٹ تیار، خرم دستگیر کے بیان نے سیاستدانوں کو ہلا کر رکھ دیا

خرم دستگیر نے جو بیان دیا ہے وہ نئی مردم شماری کے نتائج کی عدم موجودگی میں دیا جس پر الیکشن کمیشن کو ایکشن لینا چاہیے: سیاسی حلقوں کا مطالبہ

لاہور(کھوج نیوز) سابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کے بیان ”نئی حلقہ بندیوں کے لئے ڈرافٹ تیار ہو چکا ہے ” کو خطرناک قرار دے دیا گیا ہے جس کے بعد تمام سیاستدان ہل کر رہ گئے۔ ذرائع کے مطابق سیاسی حلقوں میں خرم دستگیر کے اس بیان پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ خرم دستگیر نے جو بیان دیا ہے وہ نئی مردم شماری کے نتائج کی عدم موجودگی میں دیا جس پر الیکشن کمیشن کو ایکشن لینا چاہیے۔ بعض ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کا ڈرافت کس قانون کے تحت تیار کیا گیا ہے جبکہ ابھی حلقہ بندیاں شروع کرنے کے لئے بہت سے اقدامات ہونا باقی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button