نئے چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن، اعظم نذیر تارڑ کی آئیں بائیں شائیں، دال میں کچھ کالا مگر کیا؟
میں اس معاملے کی مخالفت کرتا ہوں اور آئین میں کوئی ترامیم نہیں کی جا رہی ہیں 'تاحال جسٹس منصور علی شاہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا رہا ہے: اعظم نذیر تارڑ
اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ پچھلے کچھ دنوں سے جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ تقرری کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے آئیں بائیں شائیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں جس سے لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے مگر یہ کالا کون ہے؟
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے جب سوال کیا جاتا ہے کہ سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیوں نہیں کیا جا رہا تو وہ کہتے ہیں کہ میں اس معاملے کی مخالفت کرتا ہوں اور آئین میں کوئی ترامیم نہیں کی جا رہی ہیں تاہم دوسری جانب تاحال جسٹس منصور علی شاہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ماہ رواں ہی میں سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد بڑھا کر 13سے 23کرنے اور دیگر آئینی ترمیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔