پاکستان

نائن الیون کا کیس مت ڈالیےگا،شاہ محمود قریشی کا دہشت گردی کی عدالت کے جج سے مکالمہ

شاہ محمود قریشی اورجج خالد ارشد کےدرمیان مکالمہ کرتےہوئےکہاکہ ہماری درخواست ہےکہ آپ اپنےترازو میں انصاف کوتولیے

لاہور(کھوج نیوز)انسداددہشتگردی عدالت میں 9مئی مقدمات پر سماعت کےدوران شاہ محمود قریشی اورجج خالد ارشد کےدرمیان مکالمہ کرتےہوئےکہاکہ ہماری درخواست ہےکہ آپ اپنےترازو میں انصاف کوتولیے،جج خالد ارشد نےکہا کہ میں اس کیس کو 9تاریخ تک ملتوی کررہا ہوں،شاہ محمود نےکہاکہ کیس کو 9ستمبر میں رکھیےگا، نائن الیون میں مت ڈالیے گا۔  انسداد دہشتگردی عدالت میں 9مئی کو تھانہ شادمان اور مغلپورہ میں جلاؤ گھیراؤ مقدمات کی جیل میں سماعت ہوئی،شاہ محمودقریشی، عمرسرفرازچیمہ، یاسمین ارشد،عالیہ حمزہ عدالت میں پیش ہوئے۔

جج خالد ارشد نےکہاکہ آج میں نےکیس صرف اگلی تاریخ کیلئےملتوی کرنا ہے،اب میں نے کوئی آرڈرنہیں کرنا،میں شاید کل ہی اپنا چارج چھوڑ دوں،شاہ محمود قریشی نےکہاکہ ہمیں گلہ ہےکہ آپ نےہماری ضمانتوں پرفیصلہ نہیں کیا، اب آپ نئی ڈیوٹی پرجا رہے ہیں آپ کیلئے نیک خواہشات ہیں،ضمانت تو ہمارا حق ہے، ہم نےکون سا اس ملک سے بھاگ جانا ہے،جج نے ریمارکس دیئے کہ جو آزادی کسی کے گلے پڑے قانوناً اس کی اجازت نہیں ہو سکتی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ جج صاحب آپ میری بات سنیں،جج خالد ارشد نے شاہ محمود سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ میں نے آپ کی دھواں دار تقریریں سنی ہیں،جج نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو ہدایت کی کہ آج آپ نہ بولیں،نئے جج آئیں گے تو ان کے سامنے دل کھول کر باتیں کیجیے گا۔

عمرسرفراز چیمہ نے کہاہم سوال سال سے جیل میں ہیں، ابتک چار جج بدل چکے ہیں،عمرسرفراز چیمہ نے کہا کہ ایک طرف کہتے ہیں نو مئی کیسز کے کیپٹل ہل جیسے فیصلے ہونے چاہئے،دوسری طرف کیسز کا فیصلہ ہی نہیں کررہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہماری درخواست ہے کہ آپ اپنے ترازو میں انصاف کو تولیے،جج خالد ارشد نے کہا کہ میں اس کیس کو 9تاریخ تک ملتوی کررہا ہوں،شاہ محمود نے کہاکہ کیس کو 9ستمبر میں رکھیے گا، نائن الیون میں مت ڈالیے گا۔ عدالت نے شادمان جلاؤ گھیراؤ میں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے اور سماعت بغیرکارروائی کے 9ستمبر تک ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button