پاکستان

ناقابل بیان بیماری، عمران خان کو ناشتے میں گوند کتیرا اور تخم ملنگاکیوں دیا گیا، اڈیالہ جیل سے بڑی خبر

سابق وزیراعظم عمران خان کو کھانا دینے سے پہلے ڈیوٹی پر مامورڈاکٹر باقاعدہ اسے چیک کرتا ہے جس کے بعد انہیں کھانا دیاجاتاہے

راولپنڈی (کھوج نیوز) ناقابل بیان بیماری، پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو ناشتے میں گوند کتیرا اور تخم ملنگا کیوں دیا گیا ؟ اس حوالے سے اڈیالہ جیل سے بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ انہیں تینوں ٹائم حسب فرمائش کھانا فراہم کیاجاتاہے ،کھاناتیار کرنے کے لئے دومشقتی دئیے گئے جو ماہر کک بھی ہیں اور اپنے کام میں مہارت رکھتے ہیں ۔ ذرائع کاکہنا ہے گزشتہ روز عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ناشتہ میں تخم ملنگا اور گوند کتیرا ملا کر چقندر کاجوس جام نوش کیا،دو دیسی انڈوں کا آملیٹ لیا،دوپہر کے کھانے میں انہوں نے ابلے ہوئے چاول مونگ اور مسور کی دال کے ساتھ کھائے ،ساتھ میں دہی،کوکاکولا اور آم لئے ، بعدمیں گرین ٹی پی ،جبکہ رات کو انہوں نے پورج (دلیہ میں ڈرائی فروٹ ) لیا۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وہ ہفتہ میں دوتین مرتبہ مٹن ،دومرتبہ دیسی مرغی بھی تناول کرتے ہیں جودیسی گھی میں تیار کی جاتی ہے،جب کہ آم کے علاوہ پپیتا اور دیگر موسمی پھل بھی لیتے ہیں ،سابق وزیراعظم کو کھانا دینے سے پہلے ڈیوٹی پر مامورڈاکٹر باقاعدہ اسے چیک کرتا ہے جس کے بعد انہیں کھانا دیاجاتاہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button