پاکستان

ناقص پالیسیاں، مہنگی، حکومت کی عوام میں پسپائی، جاوید لطیف کے اپنی ہی جماعت پر تابڑ توڑ حملے

حکومت کے پاس اکثریت نہیں ،تیز ہوا کا جھونکا آجائے تو گر جائیگی،2سال قبل کہا تھا کہ سہولت کاری موجود ہے ،میری جماعت کے کچھ لوگ کہتے تھے کہ ہمیں سہولت کاری نظر نہیں آرہی

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے حکومت کو عوام میں پسپائی کا سامنا ، ن لیگی رہنماء جاوید لطیف کے اپنی ہی جماعت پر تابڑ توڑ حملے جاری۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ وہ الگ بات ہے کہ کسی کی دوستی تھی یا پھر کوئی مفاد تھا۔ آج میں بھی کہتا ہوں یہ جماعت کے سینئر لوگ کیوں ملا کرتے تھے۔اب ان کو وضاحت دینی ہوگی ۔ آج سہولت کاری دینے والے بے نقاب ہو رہے ہیں ۔ 2017کا فیصلہ کے نتائج ہم آج بھی بھگت رہے ہیں ۔کیا فیصلے ایسے آئیں گے کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر اقتدار سے نکال دیا جائے اور 62`63کا سرٹیفکیٹ اس شخص کوتھمادیا جائے جو صادق و امین نہیں تھا لیکن اس وقت ضرورت تھی تو اسے سرٹیفکیٹ دیدیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button