نتاشا اقبال کے ہاتھوں باپ بیٹی کی ہلاکت، ”گل احمد گروپ” کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم زور پکڑ گئی
شہریوں کا غم و غصہ بڑھتا چلا جا رہا ہے اور عوام سے یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ''گل احمد گروپ'' کی مصنوعات کا ملک گیر بائیکاٹ کیا جائے اور نتاشا اقبال کو کیفر کردار رتک پہنچایا جائے
کراچی (کھوج نیوز) ملک کے معروف صنعتی گروپ گل احمد کے مالک دانش اقبال کی جواں سالہ بیٹی نتاشا کے ہاتھوں موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کی ہولناک ہلاکت پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والے کار حادثہ میں باپ بیٹی کی ہلاکت پر بپھرے ہوئے شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں سے انصاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ عوام سے ”گل احمد گروپ” کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل بھی کر رہے ہیں۔ واضح ہو کہ تین روز قبل کراچی کی ایک شاہراہ پر دانش اقبال کی بیٹی ٹیوٹا لینڈ کروزر میں تیز رفتاری سے جا رہی تھی اور ایک موقع پر جب ایک موٹر سائیکل جس پر باپ اپنی بیٹی کے ہمراہ سفر کر رہا تھا اور نتاشا اقبال گاڑی کی سپیڈ کم کرنے اور کنٹرول کرنے میں ناکام رہی جس کے نتیجے میں اس کی لینڈ کروزر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اس پر سوار باپ بیٹی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اس موقع پر اہگیروں کا ایک بڑا ہجوم وہاں پر جمع ہو گیا جس نے نتاشا اقبال کو گھیرے میں لے لیا اور کچھ ہی لمحوں میں وہاں پر پولیس فورس پہنچ گئی اور اس نے شہریوں کے نرغے میں سے نتاشا اقبال کو اپنی حفاظتی طویل میں لے لیا ۔ نتاشا اقبال گذشتہ سے روز پولیس حراست میں ہے تاہم شہریوں کا غم و غصہ بڑھتا چلا جا رہا ہے اور اب عوام سے یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ”گل احمد گروپ” کی مصنوعات کا ملک گیر بائیکاٹ کیا جائے اور نتاشا اقبال کو کیفر کردار رتک پہنچایا جائے۔