پاکستان

نمبرگیم کےحوالےسےہم پازیٹوہیں،تھوڑا انتظارکریں اچھی خبریں ملیں گی،وزیراطلاعات عطاتارڑ نےخبرپھوڑ دی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نےمیڈیا سےگفتگوکرتےہوئےکہا کہ عوام کو تیزترین انصاف کی فراہمی کےلئےاصلاحات ناگزیر ہیں، جو بھی قانون سازی ہوگی وہ قوم کے اجتماعی مفاد میں ہوگی

اسلام آباد (کھوج نیوز )وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹو زرداری اوراسحاق ڈار نےچارٹرآف ڈیموکریسی کی بات کی ہے، نمبر گیم کے حوالے سے ہم پازیٹو ہیں، تھوڑا انتظار کریں اچھی خبریں ملیں گی۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو تیز ترین انصاف کی فراہمی کے لئے اصلاحات ناگزیر ہیں، جو بھی قانون سازی ہوگی وہ قوم کے اجتماعی مفاد میں ہوگی، کیسز کو نمٹانے میں کئی کئی دہائیاں لگ جاتی ہیں، عوام کو تیز ترین انصاف کی فراہمی کے لئے اقدامات ضروری ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ سپیشل کمیٹی میں تمام اتحادی جماعتیں موجود ہیں، بلاول بھٹو زرداری اور اسحاق ڈار نے چارٹر آف ڈیموکریسی کی بات کی ہے، قومی نوعیت کے معاملات میں جو بھی ترمیم ہوگی اس کا فائدہ پوری پاکستانی قوم کو ہونا چاہئے۔
وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ کئی مرتبہ کاز لسٹ جاری نہیں ہوتی، نوٹس نہیں دیئے جاتے اور آرڈر جاری ہو جاتے ہیں، اس حوالے سے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے توازن کا نظام ہونا چاہئے، کابینہ کے ممبران موجود ہیں، کچھ دیر بعد کابینہ کا اجلاس ہوگا، نمبر گیم کے حوالے سے ہم پازیٹو ہیں، تھوڑا انتظار کریں اچھی خبریں ملیں گی مولانا فضل الرحمان ہمارے پرانے اتحادی اور ساتھی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button