نمبر پورے ہوئےتوبل منظورہوجائےگا،چیئرمین سینٹ نے (ن) لیگ کو خبردارکردیا
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نےکہا ہےکہ جنہوں نےمجھ پرکیس بنایا آج ہم انہیں ہی ووٹ دے رہےہیں
اسلام آباد(کھوج نیوز)نمبر پورے ہوئےتوبل منظورہوجائےگا،چیئرمین سینٹ نے (ن) لیگ کو خبردارکردیا۔رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نےکہا ہےکہ جنہوں نےمجھ پرکیس بنایا آج ہم انہیں ہی ووٹ دے رہےہیں۔ کراچی میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےیوسف رضا گیلانی نےکہا کہ نمبرپورے ہوں گے تو بل پاس کریں گے، بل میں اصلاحات کی بات ہے۔ انہوں نےکہا کہ یہ جو بل پاس ہورہا ہے وہ مخصوص بل نہیں ہے، اداروں کے سربراہوں کی مدتِ ملازمت سے متعلق بل پر نمبر پورے ہوئے تو بل منظور ہو جائے گا۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہےکہ ہمارے نمبرز سےمتعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، مل کرکام کرنا ضروری ہے، ہم نے ملک کا سوچنا ہے، ذاتی مفاد کا نہیں، خارجہ امور کےمعاملات وفاقی حکومت کا سبجیکٹ ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نےکہا کہ پارلیمنٹ سے ارکان کی گرفتاری پرسینیٹ نےمتفقہ طورپرقرارداد منظور کی اور ہم نے اس کی مذمت بھی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کا بہت احترام کرتا ہوں، ان سے بہت اچھے تعلقات ہیں، انہوں نے ہمارے ساتھ بہت کام کیا ہے، مولانا کے بارے میں کوئی کمنٹ نہیں کروں گا۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو نظر بندی سے نکالا، ہم نے طے کیا کہ ملک کو ایک سیاسی جماعت نہیں چلا سکتی تھی، میں پاکستان کی تاریخ میں واحد متفقہ طور پر وزیرِ اعظم بنا تھا۔ سابق وزیرِ اعظم کا مزید کہنا ہے کہ مسائل کا حل وقت سے پہلے انتخابات نہیں، اس سے صورتِ حال مزید پیچیدہ ہو گی، تمام سیاسی قوتوں کو مل کر ملک کے لیے سوچنا چاہیے۔ چیئرمین سینیٹ نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کے کو کوئی سنجیدہ نہیں لے گا، ہم گورنر راج کے حق میں نہیں ہیں۔