پاکستان

نوازشریف، اسحاق ڈار، انوار الحق کاکڑ اور محسن نقوی پر نا اہلی کی تلوار لٹکنے لگی

نواز شریف اور اسحاق ڈار مفرور رہے جبکہ محسن نقوی اور انوار الحق کاکڑ نوے روز سے زائد عرصے تک نگراں حکومت میں رہے اور غیر قانونی کام کرتے رہے

لاہور (کورٹ رپورٹر) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ‘ اسحاق ڈار ‘ انوار الحق کاکڑ اور محسن نقوی پر نا اہلی کی تلوار لٹکنے لگی، لاہور ہائیکورٹ میں ان کی نا اہلی کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف ‘ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ‘ سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور اسحاق کی نا اہلی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ درخواست اشبا کامران کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں اعتراض اٹھاے گیے ہیں۔ نواز شریف اور اسحاق ڈار مفرور رہے جبکہ محسن نقوی اور انوار الحق کاکڑ نوے روز سے زائد عرصے تک نگراں حکومت میں رہے اور غیر قانونی کام کرتے رہے درخواست میں استدعا کی گئی کہ ان شخصیات کو نا اہل قرار دیا جاے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button