پاکستان

نوازشریف، مریم نواز اور سینئر لیگی قیادت کی مری بڑی بیٹھک، کیا فیصلے ہوئے؟ پتا چل گیا

مری میں ہونے والی اہم بیٹھک میں ناصرف ملک کو درپیش معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا بلکہ پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے

مری (کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف ، مریم نواز اور سینئر ن لیگی قیادت کی مری میں اہم بیٹھک، کیا فیصلے ہوئے؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے پاکستان کے دورے پر آئے امام مسجد نبویۖ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں سعودی سفیر، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت ن لیگ کی سینئر قیادت کو مدعو کیا گیا تھا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی Co Host تھیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ مسجد نبویۖ کے امام کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے بعد نوازشریف کی سرپرستی میں مریم نواز اور ن لیگ کی سینئر قیادت کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں ناصرف ملک کو درپیش معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا بلکہ پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس بیٹھک میں اپنے والد و پارٹی صدر میاں نوازشریف سے بجلی کے بلوں میں بے پناہ اضافہ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button