پاکستان

نوازشریف ، عمران خان ملاقات، دونوں سابق وزراء اعظم کے مشترکہ دوست میدان میں کود پڑے

نواز شریف اور عمران خان کے مشترکہ دوست چاہتے ہیں کہ پاکستان میں تمام سیاسی قوتیں ملک و قوم کے لئے اپنا کردار ادا کریں: ذرائع

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے درمیان رابطے کروانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور عمران خان کے درمیان ملاقات کروانے کے لئے دونوں کے مشترکہ دوست سرگرم ہو گئے ہیں۔ دونوں سابق وزراء اعظم کے مشترکہ دوست برطانوی شہری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان کے مشترکہ دوست چاہتے ہیں کہ پاکستان میں تمام سیاسی قوتیں ملک و قوم کے لئے اپنا کردار ادا کریں تا کہ اس سے ملک کے عوام کو درپیش چیلنجز دور کیے جا سکیں۔ تاہم ابھی تک نوازشریف اور عمران خان کی جانب سے کسی بھی قسم کے رد عمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔

واضح ہو کہ چند روز قبل عمران خان کی کابینہ کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی اس امر کا اظہار کیا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت کو نواز شریف سے روابط بڑھانا چاہئیں وہ مسائل حل کروانے میں اہم کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button