نوازشریف آج بھی سسٹم کے بادشاہ اور میرے ہیرو ہیں،آرمی چیف کا اعتراف،صحافی منیب فاروق نے حقائق سامنے رکھ دئیے
منیب فاروق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کےصدرمیاں نوازشریف جب گزشتہ برس لندن سےپاکستان آئےتھےتو ان کی واپسی کا مقصد وزیراعظم بننا ہرگزنہیں تھا بلکہ وہ فوج کےلئےایک قائد کا کردار ادا کرنے آئےتھے
لاہور(ویب ڈیسک) معروف صحافی اورتجزیہ کارمنیب فاروق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کےصدرمیاں نوازشریف جب گزشتہ برس لندن سےپاکستان آئےتھےتو ان کی واپسی کا مقصد وزیراعظم بننا ہرگزنہیں تھا بلکہ وہ فوج کےلئےایک قائد کا کردار ادا کرنے آئےتھے۔اپنے وی لاگ میں گفتگوکرتےہوئےمنیب فاروق نےکہا کہ لوگ سمجھتےہیں کہ نوازشریف کی اب سیاست اور سسٹم میں کوئی جگہ نہیں رہی لیکن حقیقت یہ ہے کہ نوازشریف آج بھی سسٹم کے بادشاہ ہیں حکومت کے انتظامی معاملات میں نوازشریف کی مشاورت شامل ہوتی ہے۔
منیب فاروق نے اس امر کا انکشاف بھی کیا کہ آرمی چیف حافظ عاصم منیر نےمجھے یہ بات خود بتائی کہ نوازشریف کی وطن واپسی کا مقصد وزیراعظم بننا ہرگزنہیں تھا،منیب فاروق نے مزید کہا کہ مجھے عاصم منیر نے بتایا کہ نواز شریف پاکستان وزیراعظم بننے نہیں آئے تھے بلکہ وہ پاکستان فوج کے قائد اعظم بننے کے لئے پاکستان آئے تھے۔منیب فاروق کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے جنرل عاصم منیر نے بتایا کہ میں نوازشریف کو اپنا ہیروسمجھتا ہوں، اور اگر میں باجوہ کی جگہ ہوتا تو پانامہ کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتا۔