پاکستان

نوازشریف اورآصف علی زرداری عوامی حمایت کھو چکے ہیں لیکن عمران خان کہاں ہیں؟ صحافی جاوید چوہدری نے کڑوا سچ سامنے رکھ دیا

معروف صحافی اور اینکرپرسن جاوید چوہدری نے ایک مقامی روزنامہ میں لکھے گئے اپنے بلاگ میں کہا ہے کہ مجھے محسوس ہورہا ہے کہ عمران خان خود کو تبدیل کرنے کی بجائے دنیا کو بدلنے کے خواہشمند ہیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) معروف صحافی اور اینکرپرسن جاوید چوہدری نے ایک مقامی روزنامہ میں لکھے گئے اپنے بلاگ میں کہا ہے کہ مجھے محسوس ہورہا ہے کہ عمران خان خود کو تبدیل کرنے کی بجائے دنیا کو بدلنے کے خواہشمند ہیں،جاوید چوہدری لکھتے ہیں کہ مجھے محسوس ہورہا ہے‘ ایک ایسا عمران خان جو خود کو بدلنے کے بجائے پورے ملک‘ پوری دنیا کو تبدیل کرنا چاہتا ہے‘ عمران خان بے شک ملک کا مقبول ترین لیڈر ہے‘ اس کی پارٹی نے انتخابی نشان کے بغیر 8 فروری کا الیکشن جیت کر پوری دنیا کو حیران کر دیا‘ یہ ملک کے نوجوان طبقے کے ساتھ تمام لیڈروں کے مقابلے میں زیادہ رابطے میں ہے‘ یہ آج بھی کروڑوں لوگوں کی امید ہے اور عوام نے کے پی میں انتہائی افسوس ناک پرفارمنس کے باوجود اسے تیسری مرتبہ اقتدار دیا‘ عمران خان کے مقابلے میں تمام سیاسی جماعتیں اور قائدین کریڈیبلٹی اور عوامی حمایت کھو چکے ہیں‘ آج میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کہاں کھڑے ہیں اور ایم کیو ایم کی ساکھ کی کیا حالت ہے ہم سب اچھی طرح جانتے ہیں لیکن اس کے باوجود عمران خان کہاں ہیں؟

یہ ایک صوبے میں دو تہائی اکثریتی حکومت‘ سب سے بڑے ووٹ بینک اور قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اکثریتی پارٹی کے باوجود بیگم صاحبہ سمیت جیل میں ہیں جب کہ علی امین گنڈا پور اقتدار کو انجوائے کر رہے ہیں‘ وزیراعلیٰ نے سات ماہ کے اقتدار میں صوبے میں تنکا دوہرا نہیں کیا لیکن یہ اس کے باوجود ماچو مین بن کر پھر رہے ہیں‘ حالت یہ ہے اتوار کو مالم جبہ میں دس یورپی سفیروں کے قافلے پر بم حملہ ہو گیا‘ پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی ہو گئے لیکن وزیراعلیٰ پوری صوبائی حکومت کے ساتھ لاہور فتح کر رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button