پاکستان

نوازشریف اگلے انتخابات میں وزیراعظم کےامیدوار کےطورپر شہبازشریف کو نہیں، مریم نوازکو میدان میں اتاریں گے،پیش گوئی کردی گئی

سینئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے عام انتخابات میں اگر نون لیگ اکثریت حاصل کرلیتی ہے تو وزیراعظم کی امیدوار مریم نواز ہوں گی

لاہور(ویب ڈیسک) سینئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے عام انتخابات میں اگر نون لیگ اکثریت حاصل کرلیتی ہے تو وزیراعظم کی امیدوار مریم نواز ہوں گی،سہیل وڑائچ لکھتے ہیں کہ یہ بھی لگ رہا ہے کہ مسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف اگلے انتخابات (جب بھی ہوئے) میں وزیر اعظم کے امیدوار کے طورپر شہباز شریف کو نہیں، مریم نواز شریف کو اتاریں گے۔ مریم نواز گو اپنے چچا کی بہت وفادار ہیں، تعظیم بھی کرتی ہیں لیکن وہ ذہنی طور پر نئے سیاسی کردار کیلئے خود کو تیار کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

 وزارت اعلیٰ تو پریکٹس ہے ان کا اصل مطمح نظر وزارت عظمیٰ ہی لگتا ہے لیکن یہ تبھی ممکن ہو گا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت کا اپنی کارکردگی اور بیانیے سے توڑ کیا جائے، خاندان متحد ہو اور وہ بیورو کریسی کے شکنجے سے نکل کر عوام میں گھلیں ملیں، ارکان اسمبلی اور پارٹی کارکنوں سے دوری اور صلاح مشورے سے پرہیز انکی مقبولیت کے راستے کے پتھر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button