پاکستان
نوازشریف حکومت سازی کےکھیل پرحاوی،فواد حسن فواد وفاقی وزیربن گئے
فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ مجھے ابھی تک کسی محکمےکا چارج نہیں دیا گیا، میں کل وزیرِ اعظم سے ملاقات کروں گا
اسلام آباد(کھوج نیوز)نوازشریف حکومت سازی کےکھیل پرحاوی،فواد حسن فواد وفاقی وزیربن گئے ،کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد کو نگراں وفاقی وزیرمقررکردیا گیا۔ صدرِمملکت عارف علوی نےفواد حسن فواد کی تقرری نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑکی ایڈوائس پرکی۔ اس حوالےسےفواد حسن فواد نےکہا ہےکہ مجھے ابھی تک کسی محکمےکا چارج نہیں دیا گیا، میں کل وزیرِاعظم سےملاقات کروں گا۔
فواد حسن فواد کا کہنا ہے کہ مجھےجو بھی ذمے داری ملےگی، ایمانداری اور محنت سے پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میرا ماضی گواہ ہے ہمیشہ ایمانداری اور محنت سے قومی مفاد میں کام کیا ہے، آئندہ بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کروں گا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کے مطابق کام کروں گا۔