پاکستان
نوازشریف رواں ماہ کے آخر میں لندن کیوں جائیں گے؟ نیا بھانڈا پھوڑ دیا گیا
لندن میں بزنس کمیونٹی، عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کی فیملی کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنمائوں سے ملاقات کا بھی امکان ہے
اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف رواں ماہ کے آخر میں لندن کیوں جائیں گے ؟ اس حوالے سے نیا بھانڈا پھوڑ دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف رواں ماہ کے آخر میں لندن جائیں گے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نوازشریف کی لندن میں اہم ملاقات متوقع ہیں جس میں بزنس کمیونٹی اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کی فیملی کے ساتھ بھی ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نوازشریف کا جمائما کی فیملی سے ملاقات کرنے کا مقصد پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو اس بات پر آمادہ کرنا ہے کہ وہ تھوڑی دیر کے لئے خاموش ہو جائیں اور اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کے خلاف کسی قسم کا بیان نہ دیں۔