پاکستان

نوازشریف سےڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈارکی ملاقات،(ن) لیگی صدربھی مہنگائی کےخلاف حکومت پرچڑھ دوڑے

ملاقات کے دوران صدر (ن) لیگ نوازشریف نے کہا کہ متوسط طبقےکو بجلی کےبلوں میں ریلیف دیا جائے،انہوں نےاسحاق ڈارکو ہدایت کی کہ مہنگائی پر قابو پا کر عوام کو ریلیف دیا جائے

اسلام آباد (کھوج نیوز )نوازشریف سےڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈارکی ملاقات،(ن) لیگی صدربھی مہنگائی کےخلاف حکومت پرچڑھ دوڑے ۔کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کےقائد نوازشریف سےڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نےملاقات کی۔ ذرائع کےمطابق دونوں رہنماوں کےدرمیان ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا، ملاقات میں حکومتی فلاحی اقدامات پربھی بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران صدر (ن) لیگ نوازشریف نے کہا کہ متوسط طبقےکو بجلی کےبلوں میں ریلیف دیا جائے،انہوں نےاسحاق ڈارکو ہدایت کی کہ مہنگائی پر قابو پا کر عوام کو ریلیف دیا جائے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسحاق ڈار نے اپنے حالیہ غیر ملکی دوروں میں ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی، قائد ن لیگ نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات میں حالیہ پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button