پاکستان

نوازشریف لاہور ایئر پورٹ پر کتنے بجے لینڈ کریں گے؟ وقت کا پتا چل گیا

نجی پرواز ای وائی243 علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر شام 4 بجکر 25 منٹ پر لینڈ کرے گی، نواز شریف کی بکنگ نجی پرواز کی بزنس کلاس میں کروائی گئی ہے

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف وطن واپس کب آئیں گے اور وہ لاہور ایئر پورٹ پر کتنے بجے لینڈ کریں گے؟ وقت کا پتا چل گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے ابو ظہبی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کریں گے، اسی روز قائد ن لیگ ابو ظہبی سے لاہور کے لئے روانہ ہوں گے، سابق وزیراعظم کی نجی پرواز 243 کی ایڈوانس بکنگ کروا لی گئی۔پارٹی ذرائع کے مطابق نجی پرواز ای وائی243 علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر شام 4 بجکر 25 منٹ پر لینڈ کرے گی، میاں نواز شریف کی بکنگ نجی پرواز کی بزنس کلاس میں کروائی گئی ہے، وطن واپسی پر نواز شریف کے ہمراہ ان کا سٹاف اور ذاتی مشیران بھی ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button