نوازشریف نےمیچ پھنسا لیا،جنرل (ر)باجوہ اورفیض حمید کا دھڑن تختہ
نوازشریف اپنے بیانیہ میں میں یہ بھی بتائیں گے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے توڑ کر عمران خان نے سنگین غلطی کی جس کی سزا آج عوام بھگت رہے ہیں

لاہور (کھوج نیوز )سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے میچ پھنسا لیا ،سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا دھڑن تختہ ہو کر رہے گا ،مصدقہ اطلاعات کے مطابق اپنی وطن واپسی پر قانونی جنگ لڑنے کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم میں ان تمام کرداروں کو بے نقاب کریں گے جنھوں نے عمران خان کو مسلط کرکے ملک کو بد ترین معاشی بحران میں مبتلا کردیا ،بتایا گیا ہے کہ جب سے میاں نوازشریف کی وطن واپسی کی خبروں میں شدت آئی ہے یہ سوال بھی گردش کررہا ہے کہ مسلم لیگ ن عوام کے سامنے کس بیانیہ کے ساتھ جائے گی؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے ہوش اُڑا دینے والے بلز کی قیمتوں میں اضافہ کے ذمہ داروں کے نام لیکر میدان میں اتریں گے۔ نوازشریف الیکشن میں اپنی انتخابی مہم میں وہ تمام حقائق عوام کے سامنے رکھیں گے جو مہنگائی اور بے روز گاری میں اضافے کی وجہ بنیں،نوازشریف عوام کو یہ بھی بتائیں گے کہ انھیں پانامہ کیس میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نااہل کرکے عمران خان جیسے نالائق شخص کو ملک عوام پر پر مسلط کیا ،جس کی ناقص منصوبندی کی وجہ سے ملک میں ترقی کا سفرنا صرف جمودکا شکارہوا بلکہ کرپشن ،مہنگائی اور بے روز گاری کے دہانے پر کھڑا ہو گیا ،جہاں سے واپسی کا کوئی راستہ نظر نہیں آرہا۔
یہ بھی بتیا گیا کہ میاں نوازشریف انتخابی مہم میں عوام کو مخاطب کرتے ہوئے بتائیں گے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض حمید ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کے اصل ذمہ دار ہیں جنھوں نے آرٹی ایس بٹھا کر عمران خان کو وزیراعظم ہاوس پہنچایا،نوازشریف اپنے بیانیہ میں میں یہ بھی بتائیں گے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے توڑ کر عمران خان نے سنگین غلطی کی جس کی سزا آج عوام بھگت رہے ہیں،انتخابی مہم میں بتایا جائے گا کہ عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی اور اس کی دوست فرح گوگی کو پنجاب میں کرپشن کرنے کی کھلی چھوٹ دی اور انھوں نے بیوروکریسی میں تبادلوں کے لئے کروڑوں روپے بنائے ۔میاں نوازشریف ،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ،آصف سعید کھوسہ سمیت تمام کالی بھیڑوں کو بے نقاب کریں گے۔