نوازشریف نےچاروں صوبوں میں ہنگامی دوروں کا فیصلہ کرلیا
نوازشریف پنجاب کےمختلف اضلاع کےدورے شروع کرینگے، نوازشریف جنوبی پنجاب بھی جائیں گےجہاں وہ پارٹی رہنماوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے
لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ (ن) کےصدرنوازشریف نےچاروں صوبوں میں ہنگامی دوروں کا فیصلہ کرلیا اور وہ سب سے پہلےبلوچستان کا دورہ کریں گے۔ وہ بلوچستان کےبعد سندھ اور پھرخیبرپختونخواہ کا دورہ کریں گے، تینوں صوبوں کے بعد نوازشریف پنجاب کےمختلف اضلاع کےدورے شروع کرینگے، نوازشریف جنوبی پنجاب بھی جائیں گےجہاں وہ پارٹی رہنماوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔
نوازشریف بلوچستان میں پارٹی کو ازسرنو متحرک کرنے کےلیےتنظیم نوکریں گے، نوازشریف پارٹی کےمخلص اوردیرینہ ساتھیوں کواعلیٰ تنظیمی عہدے دیں گے،پنجاب سمیت ملک بھرمیں پارٹی کی نئی تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔نوازشریف کی ہدایت پرتحصیل کی سطح تک تنظیم سازی کےلئےمشاورت کا عمل پہلےہی مکمل ہوچکا،نوازشریف کی حتمی منظوری سےنئی تنظیم سازی کا اعلان کیا جائےگا،اگلےمرحلےمیں چاروں صوبوں میں یونین کونسل تک پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائےگا۔