نوازشریف نے فوری وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ بڑی خبر منظر عام پر آگئی
نواز شریف عام انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کریں گے 'سیاسی رہنماؤں اورآئینی وقانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی جائے گی
لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے فوری وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ اس حوالے سے بڑی خبر منظر عام پر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہبازشریف کی ملاقات میں ستمبر میں وطن واپسی نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا، جس کے بعد نوازشریف کی ستمبر میں وطن واپسی کا امکان ختم ہوگیا۔ الیکشن فروری 2024 میں ہونے کی صورت میں اکتوبر یا نومبر میں واپسی کی تجویز سامنے آگئی۔ نوازشریف کا وطن واپسی پر لاہور میں لینڈنگ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی بیٹھک میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور ملکی سیاست کے مستقبل پر غور کیا گیا۔ آئندہ عام انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کے معاملات زیر بحث آئے جبکہ مسلم لیگ ن کا آئندہ بیانیہ کیا ہوگا، اس پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف عام انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کریں گے اور وطن واپسی سے قبل سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کے علاہ آئینی اور قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ واپسی سے قبل مشاورت میں فیصلہ کیا جائے گا کہ اگر پاکستان آنا ہے تو ان کے راستے میں عدالتی رکاوٹیں ہیں ان کو کیسے دور کیا جانا ہے۔