پاکستان
نوازشریف پاکستان کیا لینے آ رہے ہیں؟ مریم نواز بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا
نواز شریف ملک کی معیشت بحال کریں گے، دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے،21 اکتوبرکو عوام ثابت کریں گے کہ قائد صرف نواز شریف ہیں: مریم نواز
لاہور(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف پاکستان کیا لینے آ رہے ہیں؟ ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف ملک کی معیشت بحال کریں گے، دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے،21 اکتوبرکو عوام ثابت کریں گے کہ قائد صرف نواز شریف ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کے زخموں پر مرہم ہیں، اللہ تعالی نے ہمیشہ نواز شریف کو سرخرو اور سربلندکیا، نظام کی اصلاح اور عوام کی فلاح نواز شریف کا مقصد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی دی ہوئی ترقی نکال دیں توپاکستان میں صرف کھنڈرات بچیں گے، ہم نے قوم کی خدمت کا ایک لمحہ ضائع کیا نہ آئندہ کریں گے۔