پاکستان

نوازشریف پی ٹی آئی سےکسی بھی سطح پرمذاکرات نہیں کرنا چاہتے،مسلم لیگ (ن) کی وضاحت آگئی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کےرہنما سینیٹرعرفان صدیقی کاکہنا ہےکہ نوازشریف نےکسی قسم کی مذاکرات کی دعوت یا پیشکش نہیں کی، انہوں نےکسی سےکوئی رابطہ نہیں کیا

اسلام آباد(کھوج نیوز)نوازشریف پی ٹی آئی سےکسی بھی سطح پرمذاکرات نہیں کرنا چاہتے،مسلم لیگ (ن) کی وضاحت آگئی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کےرہنما سینیٹرعرفان صدیقی کاکہنا ہےکہ نوازشریف نےکسی قسم کی مذاکرات کی دعوت یا پیشکش نہیں کی، انہوں نےکسی سےکوئی رابطہ نہیں کیا۔ سینیٹرعرفان صدیقی نےکہا کہ دو دن قبل (ن) لیگ کی میٹنگ میں بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات یا پی ٹی آئی کا کوئی نام نہیں لیا، ہماری طرف سے مذاکرات کی کوئی پیشکش نہیں ہوئی۔

سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ محمود اچکزئی قابل احترام شخصیت ہیں ان سے ہرکوئی بات کرسکتا ہے، یہ دور کی کوڑی لائی گئی ہے کہ اچکزئی صاحب کے ذریعے براہ راست پی ٹی آئی سے مذاکرات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے نہ ہی پی ٹی آئی سے مذاکرات ہو سکتے ہیں، عام طور پر پی ٹی آئی کی بات میں صداقت نہیں ہوتی، یہ جو بات کی ہے اس میں دور دور تک صداقت کا شائبہ نہیں۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ یہ خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں، پریشانی میں چلے گئے ہیں، ان پر تلوار لٹک رہی ہے، محسوس ہو رہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا نتیجہ آرہا ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ آپ کو اُس وقت احساس ہونا چاہیے تھا جب آرمی چیف کی تقرری رکوا رہے تھے، جب آپ 9 مئی کروا رہے تھے بیرون ملک قراردادیں پیش کر رہے تھے تب احساس ہونا چاہیے تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button