نوازشریف کاوزارت عظمیٰ لینےسےانکار،وجوہات بھی منظرعام پر
سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے وزارت عظمیٰ قبول کرنے سے انکارکرتے ہوئے جیل جانےکا ٖفصلہ کرلیا

لاہور(کھوج نیوز)نوازشریف کاوزارت عظمیٰ لینےسےانکار،وجوہات بھی منظرعام پرآگئیں ،ذرائع کے مطابق پاکستام مسلم لیگ ن کےقائد اورسابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے وزارت عظمیٰ قبول کرنے سے انکارکرتے ہوئے جیل جانےکا ٖفصلہ کرلیا ، لندن میں موجود ذرائع کےمطابق نوازشریف نے اپنی وطن واپسی سے متعلق حتمی فیصلہ سنا دیا ان کا کہنا ہے کہ مجھے اپنی پارٹی کی انتخابی مہم خود کرنا ہوگی اور نوجوان قیادت کو مواقع دینا ہوں گے خواہ اس کے لئے انھیں جیل ہی کیوں نا جانا پڑے۔
بتایا گیا ہے کہ میاں نوازشریف نے خود کو ذہنی طورپر جیل جانے کے لئے تیارکرلیا ہےتاہم انھوں نے واضح اور دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بہت سے پارٹی لیڈرز کو پس پردہ رہ کر اپنا کردار دار ادا کرنا ہوگا اور نوجوان قیادت کو آگے لانے کے مواقع دینا ہوں گے،دوسری جانب اطلاعات بھی ہیں کہ مریم نوازشریف اب باقائدہ طورپر پارلیمانی سیاست کا آغاز کریں گی اور اس سلسلے میں یہ بھی طے کر لیا گیا ہے کہ مریم نواز کراچی اور لاہور کی دو نشستوں پر بیک وقت الیکشن لڑیں گی۔