پاکستان

نوازشریف کا بیانیہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ یا پھر کوئی اور؟ منیب فاروق نے بڑا راز فاش کر دیا

نوازشریف ابھی بھی اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ اپنائے ہوئے ہیں وہ الیکشن سے قبل جنرل (ر) باجوہ اور جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف بیانیہ اپنائیں گے

لاہور(کھوج نیوز) سینئر صحافی و تجزیہ کار منیب فاروق کی 6 دن قبل نوازشریف سے ملاقات، ایسے انکشافات کر ڈالے کہ سیاستدانوں سمیت اسٹیبلشمنٹ بھی ہل کر رہ گئی۔

ذرائع کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار منیب فاروق نے 6 روز قبل قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کی تھی جس کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کے خلاف اپنے بیانیہ تبدیل نہیں کیا وہ ابھی بھی سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، جنرل (ر) فیض حمید فیض اور اعلیٰ عدلیہ کے چیف جسٹس صاحبان کے خلاف ہیں ۔منیب فاروق نے مزید انکشاف کیا ہے کہ قائد ن لیگ جب وطن سے گئے تھے تو اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے گئے تھے اور اب جب واپس آ رہے ہیں تو اسٹیبلشمنٹ کی رضا مندی سے واپس آ رہے ہیں لیکن یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ نوازشریف نے اپنا اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ تبدیل کیوں نہیں کیا وہ ابھی بھی جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور جنرل (ر) فیض حمید فیض کے خلاف کارروائی کا بیانیہ اپنائے ہوئے ہیں انہوں نے وقت کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے وقتی طور پر اپنا بیانیہ تبدیل ضرور کیا ہے لیکن وطن واپس آنے کے بعد الیکشن سے قبل وہ اپنا بیانیہ تبدیل کریں گے اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیے کو استعمال کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button