پاکستان
نوازشریف کا تہلکہ خیزاعلان،پی ٹی آئی سمیت ملک بھر میں کھلبلی مچ گئی
سابق وزیراعظم نوازشریف نے وطن واپسی پر اسلام آباد کی بجائے لاہور لینڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور(کھوج نیوز)سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا تہلکہ خیز اعلان ،پی ٹی آئی سمیت ملک بھر میں کھلبلی مچ گئی،ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے وطن واپسی پر اسلام آباد کی بجائے لاہور لینڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد مسلم لیگ( ن ) میاں نوازشریف 15اکتوبر کو لندن سے لاہور کیلئے روانہ ہوں گے ، نوازشریف وطن واپسی پر خصوصی پرواز کا استعمال نہیں کریں گے بلکہ ان کی واپسی مسافر طیارے کے ذریعے ہوگی ۔پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف نے مرکزی قیادت کو استقبال کیلئے ٹاسک سونپ دیئے ،تنظیمی عہدیداران کو استقبالیہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ لوگ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔