نوازشریف کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ،کیا بات چیت ہوئی ؟رپورٹ آگئی
نواز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دبئی میں سابق صدر آصف زرداری سے ہونے والی ملاقات سے متعلق اعتماد میں لیا

پشاور(کھوج نیوز)
مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے رابطے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کو فون کر کے اتحادی سربراہان کا اجلاس بلانے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کے شکوؤں سے متعلق مشاورت کی، نوازشریف کا دوران گفتگو کہنا تھا کہ سیاسی معاملات میں اتفاق رائے کیلئے اتحاری رہنماوں کے اجلاس میں حتمی فیصلے ہوں گے، ہم ابھی پی ڈی ایم کا حصہ ہیں، نگران سیٹ اپ سمیت تمام امور پر مشاورت ہو گی۔
قبل ازیں نواز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دبئی میں سابق صدر آصف زرداری سے ہونے والی ملاقات سے متعلق اعتماد میں لیا۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کرائی کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔