پاکستان

نوازشریف کس کس کا احتساب چاہتے ہیں؟گورنرسندھ نے اندرکی خبردیدی

گورنرسندھ کے مطابق لندن میں ہونے والی ملاقات میں سابق وزیراعظم شہبازشریف اور سینیٹراسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

لاہور(ویب ڈیسک) نوازشریف کس کس کا احتساب چاہتے ہیں؟گورنرسندھ نے اندرکی خبردیدی ،رپورٹ کے مطابق لندن میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان گورنرسندھ کے مطابق لندن میں ہونے والی ملاقات میں سابق وزیراعظم شہبازشریف اور سینیٹراسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ ملاقات میں نوازشریف نے ایک بار پھر اس مطالبے کا اظہار کیا کہ جنرل (ر)باجوہ ،جنرل (ر) فیض حمید اور ثاقب نثار سمیت ان تمام کرداروں کا احتساب چاہتے ہیں جنھوں نے عمران خان کو سامنے لاکر ملک کو بدترین معاشی بحران کی طرف دھکیل دیا۔

تفصیلی ملاقات سے پہلے گورنرسندھ نے سابق وزرائے اعظم نوازشریف اورشہباز شریف کے ساتھ نماز جمعہ ادا کی اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔ نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کامران ٹیسوری کا کہنا تھاکہ نوازشریف پاکستان کو اس حالت تک پہنچانے والوں کا احتساب چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے استحکام کو نقصان پہنچانے، مہنگائی کویہاں تک لانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، اسحاق ڈارکاکہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت نے معیشت کا برا حال کیا، نتیجہ آج دیکھ رہےہیں۔ گورنر سندھ کا کہنا تھاکہ پرویز الٰہی کی گرفتاری عدالت کا معاملہ ہے، اس پر تبصرہ نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف بجلی کے بحران اور بڑھتے بلز کے سبب بہت پریشان ہیں، ان سے پاکستان میں استحکام اور معیشت پر تفصیلی بات ہوئی۔ ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف کی واپسی کا فیصلہ وہ خود کریں گے، نواز شریف کو ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا سلام پہنچایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button