نوازشریف کیخلاف پانامہ جے آئی ٹی کا والیم 10کب جاری ہوگا؟ پتا چل گیا
نواز شریف کے خلاف پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 جاری کرنے کیلئے دائر درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے
اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کیخلاف پانامہ جے آئی ٹی کا والیم کب جاری ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 جاری کرنے کیلئے دائر درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے۔ براڈ شیٹ کمپنی کی جانب سے پانامہ جے آئی ٹی کا والیم 10 جاری کرنے کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 22 اگست کو کرے گا۔ براڈ شیٹ نے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ شریف خاندان کی غیر ملکی جائیدادوں کی تلاش میں نیب کی معاونت کی لیکن نیب نے جائیدادوں کی تلاش کا معاوضہ ادا نہیں کیا۔ واضح رہے کہ براڈ شیٹ نے برطانیہ کی عدالت میں نیب کے خلاف واجبات کے حصول کیلئے مقدمہ دائر کیا تھا۔ براڈ شیٹ نے پانامہ جے آئی ٹی کا والیم 10 فراہم کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔ براڈشیٹ کمپنی والیم 10 کو برطانوی عدالت میں بطور ثبوت پیش کرنا چاہتی تھی۔